لاڑکانہ میں مسلح افراد کی کار پر اندھا دھند فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی
لاڑکانہ : لاڑکانہ کے تھانہ سول لائن کی حدود لاہوری محلے میں موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح افراد نے ایک کار پر سرعام اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد باآسانی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد فائرنگ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔