اڈیرو لعل میں نوجوان کی مبینہ خودکشی، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

0

اڈیرو لعل ولیج : اڈیرو لعل ولیج تھانے کی حدود میں گاؤں شیر محمد کے رہائشی نوجوان سکندر ولد عثمان خاصخیلی نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت نوجوان کی والدہ کسی کام کے سلسلے میں حیدرآباد گئی ہوئی تھیں اور وہ گھر میں اکیلا تھا۔ اسی دوران اس نے مبینہ طور پر انتہائی قدم اٹھایا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے