انڈس ہسپتال میں رینبیوز کے باعث مزید 2 بچے دم توڑ گئے، سندھ میں مجموعی اموات 37 ہو گئیں

0

کراچی: کے انڈس ہسپتال میں سگ گزیدگی کے بعد رینبیوز کے باعث مزید دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔ فوت ہونے والے بچوں میں حیدرآباد کی 6 سالہ ابیہہ اور دادو کا 4 سالہ وقار شامل ہیں۔ ہسپتال حکام کے مطابق دونوں بچوں کو کتے کے کاٹنے کے بعد رینبیوز سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی گئی تھی۔ ان تازہ اموات کے بعد رواں سال سندھ میں رینبیوز کے باعث جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے سب سے زیادہ 28 اموات انڈس ہسپتال کراچی، 8 جناح ہسپتال کراچی اور ایک موت انڈس ہسپتال بدین میں ہوئی ہے۔طبی ذرائع اور ہسپتال انتظامیہ کے مطابق صوبے میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ رہے ہیں۔ اب تک صرف انڈس ہسپتال میں سگ گزیدگی کے 14 ہزار سے زائد، جبکہ جناح ہسپتال اور سول ہسپتال میں 11، 11 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے