رتو ڈیرو-جیکب آباد روڈ پر افسوسناک واقعہ: فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، علاقے میں خوف و ہراس

0

رتو ڈیرو: رتو ڈیرو-جیکب آباد روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ملزمان واقعے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ افسوسناک واقعے کی تفصیلات کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے روڈ سے گزرنے والے افراد پر اچانک فائرنگ کر دی۔ شدید فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیا اور قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے