حیدرآباد میں کوچ کی ٹکر سے پنوعاقل کا نوجوان جاں بحق
حیدرآباد: سندھ یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ دینے کے لیے آنے والا پنوعاقل کا رہائشی نوجوان منصور شاہ حیدرآباد کے علاقے نسیم نگر میں کوچ کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے بعد نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔