کراچی بندرگاہ پر درآمدی گندم پہنچ گئی، سندھ سمیت ملک بھر میں آٹا سستا ہونے کا امکان

0

کراچی: درآمدی گندم کی پہلی کھیپ کراچی بندرگاہ پہنچنے کے بعد سندھ سمیت ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کی امید پیدا ہوگئی۔

حکام کے مطابق گندم کی مسلسل فراہمی اور اضافی ذخائر کے ذریعے قیمتوں کو مستحکم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تقریباً 51 ہزار میٹرک ٹن گندم لے جانے والا بحری جہاز ایم وی گوکووا ایم کراچی بندرگاہ پہنچا۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق جہاز کو برتھ نمبر 16 اور 17 پر لنگرانداز کیا گیا، جہاں گندم کی ترسیل کے انتظامات کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک اور جہاز ایم وی گریٹ رینبو کی آمد 3 نومبر کو متوقع ہے، جو تقریباً 59 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر پہنچے گا۔ دونوں جہازوں کی گندم ملا کر مجموعی مقدار ایک لاکھ 10 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ ہوجائے گی۔

See less

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے