نوری آباد کے قریب سیلاب متاثرین کو لاڑکانہ لے جانے والے کوچ میں آگ، اموات کا خدشہ
صوبائی دارالحکومت کراچی سے شمالی سندھ کے ضلع لاڑکانہ جانے والے کوچ میں نوری آباد کے مقام پر جامشورو کے قریب آگ لگ گئی، جس سے متعدد اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
A passenger bus 🚌 caught by fire near Nooriabad, as a result, more than 15 passengers died, initial reports says.
Video: Online Indus pic.twitter.com/1tqAGjhXXN
— Mir (Imam B.) (@ImamBuxIB) October 12, 2022
جامشورو پولیس نے مسافر کوچ میں آگ لگنے کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد زخمی ہونے والے افراد کو جامشورو سمیت حیدرآباد کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
کراچی سے خیرپورناتھن شاہ جانے والے مسافر کوچ میں آگ لگ گئی، متعدد اموات کا خدشہ #Sindh #Karachi #Jamshoro #Nooriabad #BusAccident #busfire #SindhMatters pic.twitter.com/0j5vE0zvgG
— Sindh Matters – سندھ میٹرز (@SindhMatters) October 12, 2022
پولیس کے مطابق آگ لگنے کے فوری بعد مسافر کوچ سے کئی مرد و خواتین بس سے چھلانگ لگا کر آئیں، تاہم متعدد افراد کوچ میں پھنسے رہے۔
لاڑکانہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو نوری آباد کے قریب اچانک آگ لگ گئی 10 مسافر جھلس کر جابحق جبکہ کئی زخمی ہونے کی اطلاعات#Nooriabad #Larkana#Karachi #Pakistan pic.twitter.com/rs5P4Yy2gk
— Yusra Askari (@YusraSAskari) October 12, 2022
پولیس اور امدادی ارکان کے مطابق کراچی سے خیرپورناتھن شاہ جانے والے مسافر کوچ میں آگ لگنے سے بعض اموات ہوئی ہیں، تاہم فوری طور پر ان کی تصدیق کرنا ناممکن ہے۔
کوچ میں آگ لگنے کے بعد پولیس اور فائر برگیڈ سمیت دیگر امدادی کارروائیاں وہاں پہنچ گئیں اور ایک سے ڈیڑھ گھنٹا گزر جانے کے باوجود کوچ میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا گیا تھا۔
آگ لگنے کے نتیجے میں 10 مسافر جھلس کر جابحق جبکہ کئی مسافر زخمی
آگ لگنے کے باعث کئی مسافروں نے چلتی کوچ سے چھلانگ لگادی جس کے باعث مسافر زخمی ہوئے
آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ریسکیو کا عمل جاری ہے#Nooriabad #Larkana#Karachi #Sindh#Pakistan pic.twitter.com/m2m3kzyaNh
— Yusra Askari (@YusraSAskari) October 12, 2022