صوبے بھر میں آٹے کی قیمت 65 روپے کلو تک لانے کے لیے سندھ حکومت کی سبسڈی

فائل فوٹو: فیس بک

صوبے بھر میں آٹے کی قیمت فی کلو 58 سے 65 روپے تک لانے کے لیے سندھ حکومت نے گندم پر بھاری سبسڈی دینے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے 11 اکتوبر کے اجلاس میں کابینہ نے سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ساڑھے 23 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دی۔
کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے ہدایات کیں کہ صوبے بھر میں گندم کی آٹے کی فی کلو 58 سے 65 روپے میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ریلیف کو نچلی سطح تک یقینی بنایا جائے۔
کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مکمل غور و خوض کے بعد کابینہ کو 23.55 ارب روپے کی سبسڈی کے ساتھ 5825 روپے فی 100 کلو گرام گندم 23-2022 جاری کرنے کی سفارش کی۔
وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف حکمت عملی تیار کریں کہ سبسڈی حقیقی صارفین تک پہنچائی جائے اور آٹے کی قیمت 58 سے 65 روپے فی کلو کے درمیان رکھی جائے،کابینہ نے پاسکو سے دو لاکھ ٹن گندم خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ، کابینہ نے فیصلہ کیا کہ پاسکو ایک لاکھ مقامی گندم اور بقیہ ایک لاکھ درآمدی گندم دے گا۔