ٹنڈو آدم میں شادی سے انکار پر ملزم نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا
ٹنڈو آدم میں شادی سے انکار پر ملزم نے نوجوان لڑکی پر تیزاب اور چاقو سے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نوید سومرو نے شادی سے انکار کرنے والی طالبہ مسکان سومرو کے گھر گھس کر اس پر حملہ کیا۔
تیزاب اور چاقو کے وار سے خاتون کا بازو سخت متاثر ہوا اور لڑکی کی چیخ و پکار کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔
تیزاب سے زخمی ہونے والی لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
متاثرہ خاتون مسکان سومرو نے کہا کہ ملزم مجھے شادی کے لیے ہراساں کر رہا تھا، میری جان کو خطرہ ہے، مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔