وڈیرے سندھ کو اپنی کالونی بنانا چاہتے ہیں، فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور وڈیرے صوبے کو اپنی کالونی بنانا چاہتے ہیں۔
ایک بیان میں فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے کب ایسا مطالبہ کیا کہ دارالحکومت میں صرف مہاجروں کو گنا جائے، ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں رہنے والے مہاجروں سمیت لسانی اکائیوں کے لوگوں کو ٹھیک گنا جائے۔
ایم کیو ایم رہنما نے دعوی کیا کہ کراچی کی آبادی صوبے کی کل آبادی کا 50 فیصد سے زائد ہے، لیکن اسے ایک سازش کے تحت 33 فیصد سے بڑھنے نہیں دیا جا رہا۔
اُن کا کہنا تھا کہ انہیں ڈر اس بات کا ہے کہ کہیں اگلا وزیر اعلیٰ کراچی سے نہ آجائے، وزیر منصوبہ بندی اور ادارہ شماریات کے اعلیٰ حکام ہمارے خدشات کو درست مان چکے۔