پیپلز پارٹی نے سندھ بھر کے میئرز اور چیئرمینز امیدواروں کا اعلان کردیا
صوبائی حکمران جماعت اور بلدیاتی انتخابات میں سندھ بھر میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے صوبے بھر کے اپنے میئرز، ڈپٹی میئرنز اور چیئرمینز سمیت یونین کونسلرز کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔
پیپلز پارٹی کے صدر نثار کھوڑو نے 5 جون کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب کو میئر جب کہ سلمان مراد کو ڈپٹی میئر نامزد کرنے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد کے میئر کے لیے کاشف شورو اور ڈپٹی میئر کے لیے صغیر قریشی کو نامزد کیا گیا ہے۔
لائیو: صدر پاکستان پیپلزپارٹی سندھ نثار احمد کھوڑو میڈیا سیل بلاول ہاؤس، کراچی میں پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ https://t.co/5xKMfMDNND
— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) June 5, 2023
نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ارسلان شیخ سکھر کے میئر اور ڈاکٹر ارشد مغل کو ڈپٹی میئر نامزد کیا گیا ہے جب کہ میرپور خاص کے میئر عبدالرؤف غوری اور ڈپٹی میئر جنید بلند کو نامزد کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ لاڑکانہ کی میئر شپ کے لیے انور علی لہر اور امین شیخ کو ڈپٹی میئر نامزد کیا گیا ہے۔
نثار کھوڑو کے مطابق قاضی رشید کو بینظیر آباد کا میئر اور مبشر آرائیں کو ڈپٹی میئر نامزد کیا گیا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سندھ میں چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین، میئر، ڈپٹی میئر اور ٹاؤنز کے لیے پیپلز پارٹی کے تمام نامزد امیدواروں کو مبارکباد۔
عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اب آئیے اگلا راؤنڈ جیتتے ہیں اور لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے جو… pic.twitter.com/LSYkJL7lTE
— PPP (@MediaCellPPP) June 5, 2023
انہوں نے سندھ بھر کے اضلاع کے چیئرمینز اور یوسیز کے کونسلرز کے امیدواروں کا بھی اعلان کیا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں تمام نامزد امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خیال رہےکہ سندھ بھر میں میئر اور چیئرمین شپ کے انتخابات 15 جون کو ہوں گے، اس سے قبل گزشتہ ماہ تمام کامیاب بلدیاتی امیدواروں نے حلف اٹھایا تھا، صوبے بھر مین تین مراحل میں بلدیاتی انتخابات گزشتہ برس ہوئے تھے۔