ُّْْسندھی میں شناختی کارڈ ہونے کی وجہ سے فیکٹری انتظامیہ کا بیٹے کو ملازمت دینے سے انکار ْ

ٹنڈو الہ یار کی ایک بزرگ خاتون نے دعوی کیا ہے کہ ان کے بیٹے کا شناختی کارڈ سندھی میں ہونے کی وجہ سے مقامی فیکٹری انتظامیہ نے انہیں ملازمت دینے سے انکار کردیا۔

سوشل میڈیا پر خاتون کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں مقامی فیکٹری انتظامیہ کے خلاف الزامات لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

اردو زبان میں بات کرنے والی بزرگ خاتون نے دعوی کیا کہ ان کے بیٹے کا شناختی کارڈ سندھی میں بنا ہوا ہے جس وجہ سے فیکٹری انتظامیہ نے انہیں ملازمت دینے سے انکار کیا۔

خاتون کے بات کرنے کے انداز سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی مادری زبان اردو ہے تاہم سندھ میٹرز آزادانہ طور پر اس کی تصدیو نہیں کر سکا۔

بزرگ خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان سندھ حکومت سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے فیکٹری انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔