سندھ بھر میں میئر و چیئرمینز کا انتخاب آج ہوگا

سندھ بھر میں بلدیاتی حکومت میں میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمینز کے انتخابات آج ہو ریے ہیں۔

سندھ بھر میں متعلقہ کونسلز، کمیٹی، کارپوریشن کے ممبران میئر، ڈپٹی میئر ، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔

میئر کراچی کے انتخابات کراچی آرٹس کونسل میں ہوںگے۔

میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے لیے پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔