’بپر جوائے‘ کے دوران امدادی کارروائیوں پر سندھ پولیس کی تعریفیں
بحیرہ عرب میں بننے والے خطرناک سمندری طوفان ’بپر جوائے‘ کے پیش نظر صوبے کے ساحلی علاقوں میں موجود افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے پر سندھ پولیس کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
’بپر جوائے‘ سندھ سے 350 کلو میٹر کی دوری پر موجود ہے اور 15 جون تک سمندری طوفان کے سندھ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔
Ensuring Safety Ahead of the Cyclone. See how our dedicated officers engaged in precautionary measures to keep our community secure. Your safety is our top priority.#SindhPolice #SSU #CycloneBiporjoy #CycloneBiparjoyUpdate @TOKCityOfLights @JokhyoSohail @ssusindhpolice pic.twitter.com/8IjlQOE2aH
— Sindh Police (@SindhPoliceDMC) June 14, 2023
محکمہ موسمیات کے مطابق ’بپر جوائے‘ 15 جون کی سہ پہر تک ضلع ٹھٹہ کے ساحلی شہر کیٹی بندر اور بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچھ کے ساحلی علاقوں کے درمیان ٹکرائے گا۔
Sindh police 🩷 pic.twitter.com/34K4w1jqcq
— Saddia Mazhar|سعدیہ مظہر (@SaddiaMazhar) June 14, 2023
طوفان کے پیش نظر سندھ حکومت نے کیٹی بندر شہر کو خالی کرالیا ہے جب کہ دیگر علاقوں سے بھی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور امدادی کارروائیوں میں سندھ پولیس پیش پیش ہے۔
https://twitter.com/SyedaShahlaRaza/status/1668892106276982784
امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی سندھ پولیس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور سوشل میڈیا صارفین نے سندھ پولیس کی تعریفیں کیں۔
Jawans of Sindh Police and Pak Army helping in evacuation ❤️#CycloneBiparjoy #BiparjoyCyclone #Sindh pic.twitter.com/ow0rR3DPm0
— Shama Junejo (@ShamaJunejo) June 14, 2023
متعدد افراد نے سندھ پولیس کی نوجوانوں کے کام کو سراہتے ہوئے انہیں اصل ہیرو قرار دیا اور لکھا کہ جب رینجرز اور فوج کے کام کو سراہا جاتا ہے تو سندھ پولیس کے کام کیوں نہیں؟
This is the real Job ❤️🩹
Keep it up #SindhPolice 👏👏#BiparjoyCyclone pic.twitter.com/lC1uXdSVTw
— Shahzad Shafi (@ShahzadShafi007) June 14, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں سندھ پولیس کے اہلکاروں کو نوزائیدہ بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت گھروں کے سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
#Sindhpolice
That type of person is the hero of their nation❤️ pic.twitter.com/MQHJF1mwPv— Sanam Chandio (@ChandioSanam01) June 13, 2023