بپر جوائے کا کل تک سندھ کے ساحلوں سے ٹکرانے کا امکان

سمندری طوفان بپرجوائے سندھ کے قریب آگیا اور اس وقت دارالحکومت کراچی سے 360 کلو میٹر جبکہ ٹھٹھہ سے 355 کلو میٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان آج رخ بدلتے ہوئے شمال مشرق کی جانب بڑھے گا۔

طوفان 15 جون کی دوپہر یا شام پاکستان میں کیٹی بندر کے اطراف اور بھارتی گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔