بپر جوائے کا آج کیٹی بندر سے ٹکرانے کا امکان

بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان ’بپر جوائے‘ آج بروز جمعرات کو کسی بھی وقت سندھ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں خشکی سے ٹکرا سکتا ہے، طوفان کے پیشِ نظر ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ (این ڈی ایم اے) کے مطابق بائپرجوائے کیٹی بندر سے 181، کراچی سے 247 جبکہ ٹھٹہ سے 267 کلو میٹر کے فاصلے پر جنوب میں موجود ہے، طوفان کا آج دوپہر کیٹی بندر اور انڈین گجرات سے گزرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کےدوران کیٹی بندر اور اس کےاطراف لہریں 8 سے12 فٹ بلند ہوسکتی ہیں۔

طوفان کے ساحلی علاقوں سے 73 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے لیکن ہدایات کے باوجود بعض افراد اب بھی ساحلی علاقوں میں موجود ہیں اور انہوں نے گھر بار چھوڑنے سے انکار کردیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کیٹی بندر اورگرد و نواح میں 12 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا کیا گیا ہے، شہر سے لوگوں کا انخلا مکمل کرلیا گیا۔

 

بپر جوائے کا کل تک سندھ کے ساحلوں سے ٹکرانے کا امکان

ڈی سی سجاول امتیاز ابڑو کے مطابق سجاول کے ساحلی علاقوں کے 105 گاؤں کی 53 ہزار آبادی ہے جس میں سے 22 ہزار افراد خطرے کی زد میں تھے، ارلی وارننگ سسٹم کے تحت 6 ہزار لوگوں نے از خود نقل مکانی کی جب کہ ضلعی انتظامیہ نے 16 ہزار افراد کے انخلا کو یقینی بنایا ہے۔