پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی) کے مرتضیٰ وہاب صوبائی دارالحکومت کراچی کے میئر متخب ہوگئے۔
میئر کراچی کے لیے پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کے درمیان مقابلہ ہوا۔

کراچی کے آرٹس کونسل آڈیٹوریم کوپولنگ اسٹیشن قرار دیا جہاں تقریباً 303 منتخب افراد موجود تھے۔

میئر کراچی کے لیے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار مرتضیٰ وہاب کے لیے ووٹنگ مکمل ہوئی جس کے بعد جماعت اسلامی کے امیدوارحافظ نعیم الرحمان کے لیے ووٹنگ کرائی گئی۔

میئر کراچی کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب کو مطلوبہ 173 ووٹ ملے۔

پولنگ ہال میں داخلے کے لیے صبح ساڑھے 10 بجے تک کا وقت رکھا گیا تھا، اراکین کی شناخت کے لیےآرٹس کونسل کے باہر 4 کاؤنٹرز بنائے گئے ، منتخب نمائندوں کو شناختی کارڈز دکھانے کے بعد ووٹنگ کارڈ جاری ہوگا۔ آرٹس کونسل میں اراکین کو موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں۔