بپر جوائے سندھ کی ساحلی پٹی سے دور ٹکرا گیا، کیٹی بندر سے خطرہ ٹل گیا

بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان بپر جوائے سندھ کی ساحلی پٹی سے دور بھارتی ریاست گجرات کی ساحلی پٹی کے قریب ٹکرا گیا۔

طوفان کے سندھ کے ساحل سے دور ٹکرانے کی وجہ سے سندھ سے تباہی کے خطرات ٹل گئے تاہم بارش کی پیش گوئی برقرار ہے، سمندری طوفان نے کیٹی بندر سے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور کچھ اور سندھ کے بارڈر پر کیٹگری ون طوفان کی طاقت سے لینڈ فال کیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق کہ طوفان کے خشکی سے ٹکرانے کا مقام سندھ کے علاقے کیٹی بندر سے 125 کلومیٹر جنوب-جنوب مغرب میں واقع ہے۔

ٹھٹہ، بدین اور سجاول کی ساحلی پٹی پر ہلکی تیز بارش اور تیز ہواؤں کے علاوہ سنگین اثرات نہیں پڑے، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص اور عمرکوٹ کے اضلاع میں 17 جون تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بپر جوائے کا آج کیٹی بندر سے ٹکرانے کا امکان

حکام کے مطابق نقل مکانی کرنے والے مزید تھوڑا وقت کیمپوں میں گزارنا ہوگا، طوفان کے باعث 81 ہزار سے زائد افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

دارلزحکومت کراچی میں بھی پیش گوئی کے مطابق بارشیں نہیں ہوئیں، طوفان کمزور پڑنے کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم آج بھی خوشگوار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔