سندھ کے محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں ڈیڑھ سو سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف
سندھ کےمحکمہ ورکس اینڈ سروسزمیں 150 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف سامنے آنے کے بعد صوبائی وزیر نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق بھرتیاں حیدرآباد اور ٹھٹہ کے اضلاع میں کی گئیں،گریڈ ایک سے 4کے ملازمین سےملازمت کے نام پرلاکھوں روپے وصول کیےگئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف انجینیئر کے دفاتر سے بھرتی کے حکم نامے جاری کیے گئے۔
اس حوالے سے جیو نیوز نے بتایا کہ وزیر برائے ورکس ضیاء عباس شاہ نے کہا ہےکہ تمام بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔
سیکرٹری سروسز کی جانب سے اے جی سندھ کو تنخواہ جاری نہ کرنے کے لیے خط بھی لکھا گیا ہے۔
سیکرٹری ورکس کے مطابق جعلی بھرتیوں کے معاملے پر ایگزیکٹیو انجینیئر کو معطل کردیا ہے۔