سندھ میں فارمولا دودھ صرف میڈیکل اسٹورز پر ڈاکٹری نسخے پر ملے گا
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر افضل پیچوہو نے بریسٹ فیڈنگ قانون کے مسودے میں تبدیلی سے انکار کردیا۔
صوبائی وزیر صحت نے ترمیم سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارمولا دودھ کی فروخت صرف میڈیکل سٹورز پر ہوگی اور ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر نہیں ہو گی۔
وزیر صحت نے کہا ہے کہ پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چائلڈ نیوٹریشن ایکٹ 2023 میں مجوزہ ترامیم پر قائم ہیں۔
سندھ میں تین سال تک بچوں کو ماں کا دودھ لازمی پلانے کا قانون منظور
اس معاملے پر بے بی فوڈ انڈسٹری کے نمائندوں اور وزیر صحت کی چند روز قبل ہونے والی ملاقات بے نتیجہ رہی، قانون میں ترمیم کے تحت 36 ماہ تک کے بچوں کے دودھ کو فارمولا دودھ سمجھا جائے گا۔
نوزائیدہ بچوں کو فارمولا دودھ صرف ڈاکٹر کی ہدایت پردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سندھ کابینہ نے کچھ روز قبل پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چائلڈ نیوٹریشن ایکٹ 2023 میں ترمیم منظور کی تھی۔