پولیس کا کندھ کوٹ سے تین مغوی ٹک ٹاکر لڑکیاں بازیاب کروانے کا دعویٰ
شمالی سندھ کے ضلع کندھ کوٹ کے علاقے گڑھی تیغو میں سندھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین مغوی لڑکیوں کو بازیاب کرالیا۔
کندھ کوٹ کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں پولیس نے مغویوں کی بازیابی کے لیے رات گئے آپریشن کیا اور تینوں ٹک ٹاکر مغوی لڑکیوں کو بازیاب کرا لیا جن میں میں عارفہ، امبرین اور مسکان شامل ہیں۔
اسی حوالے سے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عرفان سموں نے بتایا کہ لڑکیاں ڈانسر ہیں، جنہیں ڈیڑھ ماہ قبل شادی کی تقریب کے بہانے کراچی سے لایا گیا تھا۔
ایس ایس پی کے مطابق آپریشن کے دوران جوابی فائرنگ پر ڈاکو تینوں لڑکیوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، بازیاب ہونے والی تینوں لڑکیاں تیغانی گینگ کے پاس تھیں۔
مغوی اہلکاروں کی بازیابی اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے گڑھی تیغو میں آپریشن جاری ہے۔