سندھ میں نجی افراد کی جانب سے سود پر قرض دینے کے خلاف قانون نافذ
سندھ میں نجی طریقوں سے سود کے عوض قرض دینے والوں کےخلاف قانون نافذالعمل ہوگیا۔
مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ سندھ پروہیبشن آف انٹرسٹ آن پرائیوٹ لون بل2023 اسمبلی سے منظور کیاگیا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ گورنرسندھ کی منظوری کے بعد قانون سندھ میں نافذ کردیا گیا ہے جس کے باعث نجی طریقوں سے سود کے عوض قرض دینے والوں کےخلاف مقدمات درج ہوسکیں گے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ گلی، محلے اور علاقوں میں نجی افراد کی جانب سے قرض پر سود کی وصولی کے خلاف کارروائی ہوسکے گی۔
مشیر قانون کا کہنا تھاکہ قانون لاگو ہونے سے لوگوں کی مجبوری سےفائدہ اٹھاکرسود وصولی کرنے والوں کی بیخ کنی ممکن ہوگی۔