سیما سے بھاگ کر محبت کی شادی کی تھی: شوہر غلام حیدر جکھرانی
محبت کی خاطر سندھ سے فرار ہوکر بھارت پہنچنے والی سیما غلام حیدر کے شوہر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اہلیہ سے کئی سال قبل بھاگ کر محبت کی شادی کی تھی۔
سیما غلام حیدر جکھرانی رواں برس مئی میں چار بچوں سنیت فرار ہوکر بھارت پہنچیں تھیں، جہاں انہوں نے یندو نوجوان سچن سے شادی کرلی تھی اور اب وہ وہیں مقیم ہیں ۔
سیما کے شوہر غلام حیدر جکھرانی نے سعودی عرب سے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گھر والوں کے منع کرنےکےباوجود سیما سے بھاگ کی شادی کی جس پر جرگے نےمجھ پر 10لاکھ روپے جرمانہ کیا ، اپنے خاندان کو واپس چاہتا ہوں ، بہت اذیت میں ہوں کیونکہ ہم نے محبت کی شادی کی تھی ۔
غلام حیدر کہا کہ اس نے PUBG کے بارے میں نہیں سنا ہے، بس وہ اپنے خاندان کو واپس چاہتا ہے۔
سیما غلام حیدر رند جکھرانی کیا واقعی سندھ سے تعلق رکھتی ہیں؟
غلام حیدر کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے گھر سے، اپنے خاندان سے دور ہوں، اور یہ میرے لیے بہت اذیت ناک ہے کیونکہ ہم نے محبت کی وجہ سے شادی کی تھی۔ میں ہندوستانی اور پاکستانی حکام سے پر زور اپیل کرتا ہوں کہ میری بیوی اور بچوں کو میرے پاس واپس لایا جائے۔
دوسری جانب سیما نے کہا یے کہ اس کے ’’سابق‘‘ شوہر کو اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی اور نہ ہی اسے اب میری ضرورت ہے۔ دیگر رپورٹس میں سیما کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس کا شوہر بدسلوکی کرتا تھا لیکن ان الزامات کی غلام حیدر نے تردید کی ہے۔
علاوہ ازیں سیما نے ہندوستانی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ انہیں سچن کے ساتھ رہنے دے ۔ میں نے ہندوستانی ثقافت کو اپنایا ہے۔ سیما اور اس کے بچے گریٹر نوئیڈا میں سچن کے دو کمروں کے گھر میں رہ رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں ہندوستان میں رہنا چاہوں گی۔ میں ان کی بیوی ہوں۔ میں یہاں سچن کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں اور رہوں گی۔ اگر وہ مجھے یہاں مار دیتے ہیں تو مار دیں۔ میں اپنی آخری سانسیں یہاں لوں گی ۔
سچن نے کہا ہے کہ ان کا خاندان شروع میں رضا مند نہیں ہوا تھا لیکن اب انہوں نے سیما کو قبول کر لیا ہے اور وہ اپنی زندگی اور اس کے بچوں کی محبت کے لیے سب کچھ کریں گے۔