پیپلز پارٹی کا آصفہ بھٹو زرداری کو سندھ سے انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے آئندہ انتخابات میں آصفہ بھٹو زرداری کو سندھ سے سیاست کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کے لیے پیپلزپارٹی نے سندھ کے مختلف حلقوں پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کس حلقے سے الیکشن لڑیں گی اس بات کا حتمی فیصلہ آصف زرداری کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو پارٹی کی الیکشن مہم چلائیں گی، مختلف اضلاع میں جلسوں سے خطاب اور ریلیوں کی قیادت بھی کریں گی۔