سیما غلام حیدر رند جکھرانی بھارت میں لاپتا ہوگئیں
بھارتی ہندو نوجوان کی محبت میں سندھ سے بچوں سمیت انڈیا پہنچنے والی سیما غلام حیدر جکھرانی سے متعلق بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ خاتون شوہر سمیت لاپتا ہوگئیں۔
سیما غلام حیدر جکھرانی رواں برس مئی میں چار بچوں سنیت فرار ہوکر بھارت پہنچیں تھیں، بعد ازاں وہ وہاں سے واپس سندھ آکر دوبارہ جولائی میں وہاں گئیں، جہاں انہوں نے یندو نوجوان سچن سے شادی کرلی تھی اور اب وہ وہیں مقیم ہیں۔
لیکن اب بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ سیما حیدر جکھرانی اور ان کے مبینہ شوہر سچن پر اسرار طور پر لاپتا ہوگئے، خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے حراست میں لے لیا۔
’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق سیما جکھرانی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں مقیم تھیں، جہاں پولیس انہیں اور ان کے شوہر کو نامعلوم مقام پر لے گئیں اور ان سے سوالات کیے، جس کے بعد خاتون اور ہندو نوجوان لاپتا ہوگئے۔
سیما غلام حیدر رند جکھرانی کیا واقعی سندھ سے تعلق رکھتی ہیں؟
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس معاملہ میں سیکورٹی ایجنسیوں کے حرکت میں آنے کے بعد اترپردیش پولیس کی ٹیم نے سیما حیدر کو نوئیڈا سے حراست میں لے لیا۔
معلومات کے مطابق پیر کو سادہ وردی میں آئی یوپی پولیس کی ٹیمیں سیما حیدر کو گھر سے لے کر گئیں، پولیس اہلکاروں نے پہلے دونوں اطراف سے سڑک کو بلاک کیا اور پھر سیما حیدر کو باہر لے کر گئے۔
پولیس سیما حیدر کو کہاں لے کر گئی ہے، اس کی معلومات نہیں ہے لیکن پوچھ گچھ کے لئے لے جایا گیا ہے، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ یوپی پولیس مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے، اس کے علاوہ سیما کے پاکستان سے یوپی آنے اور اس کے رابطے کے بارے میں بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولس کو یہ بھی خطرہ تھا کہ نوئیڈا میں سیما پر حملہ ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے میڈیا والوں کو بھی سیما سے ملنے سے روک دیا گیا تھا۔ فی الحال تحقیقات میں بڑے انکشافات ہو رہے ہیں۔
دوسری طرف اوڑیسا ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سیما کو ہندوستان میں دائیں بازو کے کارکنوں کی طرف سے دھمکیوں کا سامنا ہے۔
سیما حیدر کے بھارت جانے پر ڈاکوؤں کی سندھ میں ہندو برادری پر حملوں کی دھمکیاں
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گاؤ رکشا ہندو دل نے سیما حیدر کو ملک چھوڑنے کے لیے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم جاری کیا ہے، تنظیم کے قومی صدر وید نگر نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیما حیدر پاکستانی جاسوس ہو سکتی ہے اور ملک کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
انٹیلی جنس ایجنسیوں کا دعویٰ ہے کہ سیما پر بنیاد پرست عناصر حملہ کر سکتے ہیں۔