سندھ حکومت نے جاتے جاتے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا
حکومت سندھ نے جاتے جاتے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن(اموبا) میں ایڈمنسٹیٹر کی تعیناتی کر دی۔
سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس گورنمنٹ آف سندھ کی طرف سے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
سندھ حکومت نے مشتاق میمن صاحب کو ایسوسی ایشن میں ایڈمنسٹیٹر کا چارج دیا ہے جو کہ 90 دنوں میں انتخابات کروانے کے پابند ہیں اور انتخابات میں جیتنے والے امیدوار کے بعد وہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔
خیال رہے کہ ایسوسی ایشن میں ہونے والی میگا کرپشن، کئی ادوار سے اموبا میں الیکشن کے نہ ہونے، جعلی ممبر شپ کے گھوٹالوں اور سر سید ٹاور میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی باعث ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی نہ ہوسکی تھی۔