اے سندھ گورنمنٹ تیرا شکریہ! ممتاز مولائی کا حکومتی تعریف کا گانا وائرل

’ہم سندھ میں رہنے والے سندھی ہیں سارے‘ گانے سے ملک گیر شہرت حاصل کرنے والے ممتاز مولائی کی جانب سے گایا گیا ’اے سندھ گورمنٹ تیرا بہت شکریہ‘ وائرل ہوگیا۔

گانے کو جہاں ممتاز مولائی نے گایا ہے، وہیں غزل انٹرپرائزز کی جانب سے اسے ریلیز کیا گیا ہے۔

گانے کو سندھ حکومت کے سوشل میڈیا اکاؤنتس پر بھی شیئر کیا گیا۔

اردو زبان میں گائے گئے گانے میں سندھ حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تعریفیں کی گئی ہیں۔

گانے میں سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں شروع کی گئی پیپلز بس سروس کی تعریفیں کرنے سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کو بھی سراہا گیا ہے۔

گانے میں ممتاز مولائی اپنے منفرد انداز میں گلوکاری کرتے دکھائی دیے اور ویڈیو میں سندھ حکومت کے منصوبوں کو دکھایا گیا۔
گانے میں کراچی کو جاپان کردیا اور پھرتے تھے پرانی بسوں میں مارے مارے جیسے شعر شامل کیے گئے ہیں۔