سندھ حکومت جاتے جاتے کراچی پریس کلب کو 5 کروڑ روپے کے فنڈز دے گئی

سندھ حکومت جاتے جاتے جہاں کئی اہم کام کر گئی، وہیں اس نے دارالحکومت کراچی کے پریس کلب کو بھی 5 کروڑ روپے کے سالانہ فنڈز وقت سے پہلے ہی دے دیے۔

سندھ حکومت صوبے کے سب سے بڑے پریس کلب کو سالانہ 5 کروڑ روپے کے فنڈز دیتی ہے، تاہم عام طور پر کلب کو سال کے اختتام یعنی دسمبر میں فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔

سندھ حکومت نے دسمبر 2022 میں کراچی پریس کلب کو 5 کروڑ روپے کے فنڈز دیے تھے اور اب 9 ماہ بعد ہی صوبائی حکومت نے کلب کو 2023 کے فنڈز وقت سے پہلے دے دیے۔

سندھ حکومت نے کراچی پریس کلب کو 5 کروڑ کے فنڈ دے دیے

سندھ اسمبلی کو 11 اور 12 دسمبر کے درمیان تحلیل کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد صوبائی کابینہ اور حکومت بھی ختم ہوجائے گی اور نگراں وزیر اعلیٰ انتطامات سنبھالیں گے۔

سندھ حکومت نے اپنی آئینی مدت ختم ہونے سے قبل ہی کراچی پریس کلب کو 11 اگست کو 5 کروڑ روپے فنڈز کا چیک دے دیا۔

سندھ حکومت نے کراچی پریس کلب کے ارکان کو پلاٹس فراہم کرنے کے لیے کمیٹی بنادی

سندھ حکومت کے فیس بک پر کی گئی پوسٹ کے مطابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی کو امدادی چیک دیا۔

اس دوران کراچی پریس کلب کے سابق صدر فاضل جمیلی اور دیگر صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔