سندھ و پنجاب کے کچے میں بیک وقت مشترکہ آپریشن کا فیصلہ

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کچے کے علاقوں میں بیک وقت آپریشن شروع کرنے کے معاملے پر اتفاق کرلیا۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اہم امور پر بات چیت کی، دونوں وزراء اعلیٰ نے کچے میں بیک وقت آپریشن کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔

ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب کے کچے میں وہاں کی ایجنسیز آپریشن کریں گی، سندھ کی جانب سے بھی اُسی وقت آپریشن شروع کیا جائے گا تاکہ کوئی ڈاکو سندھ سے پنجاب اور پنجاب سے سندھ کی حدود میں داخل نہ ہو سکیں۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے کچے میں وہاں کی ایجنسیاں آپریشن کریں گی جبکہ سندھ میں بھی اسی وقت آپریشن شروع کیا جائے گا تاکہ کوئی ڈاکو سندھ سے پنجاب یا پنجاب سے سندھ کی حدود میں داخل نہ ہوسکے۔

دونوں وزرائے اعلیٰ نے فیصلہ کن آپریشن پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ آپریشن میں دونوں صوبوں کی پولیس اور دیگر ایجنسیاں ایک دوسرے سے رپورٹ شیئر کریں گی۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آپریشن کے فیصلہ کن ہونے پر اتفاق کیا، آپریشن میں دونوں صوبوں کی پولیس اور دیگر ایجنسیاں، انٹیلی جنس ادارے ایک دوسرے سے رپورٹ شیئر کریں گے۔