سندھ پولیس کی خاتون اہلکار کی اسرائیل کے حق میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

انسپکٹر جنرل (آئی جی) نے سندھ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کی اسرائیل کے حق میں مبینہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا نوٹس لے لیا جس کے بعد خاتون اہلکار نے تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مبینہ متنازع ٹک ٹاک بنانے والی لیڈی کانسٹیبل کا نام سمبل ہے، ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اسرائیل کے حق میں پوسٹ وائرل ہوئی تھی۔

لیڈی کانسٹیبل کی آئی ڈی غوری اینجل اور نام غوری پولیس ہے۔

خاتون لیڈی کانسٹیبل اسپیشل پروٹیکشن یونٹ ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہیں جبکہ وہ کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہیں۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سمبل کی تعیناتی میرپور خاص ضلع سے کی گئی تھی، سندھ پولیس ریکارڈ کے مطابق سمبل کی ایک بیڈ انٹری ہے۔

خاتون کانسٹیبل 2019 میں ضلع کورنگی 2021 میرپورخاص تعینات ہوئی، اپریل 2023 میں اس پر جرمانہ بھی ہوچکا ہے۔

آئی جی سندھ کے نوٹس کے بعد اچانک سے تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئی ہیں، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور ایس پی یو حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد تفصیلات جاری کی جائیں گی۔