پولیس کا کارنامہ: لاڑکانہ سے 13 اور سکھر ڈویژن سے 6 افغان باشندے گرفتار
سندھ پولیس نے صوبے میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کو تیز کرتے ہوئے مزید درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ پولیس نے اب تک لاڑکانہ سے 13 جب کہ سکھر ڈویژن سے صرف اور صرف 6 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار کیے ہیں۔
سندھ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں رواں برس غیر قانونی طور پر مقیم 2272 افغان باشندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
پولیس کے مطابق اب تک حیدر آباد رینج سے 10، میر پور خاص رینج سے 20، سکھر رینج سے 6، لاڑکانہ رینج سے 13 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار کیے گئے 226 افغانی جرائم کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے۔
سندھ حکومت کا کارنامہ، ایک سال میں 1877 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار کرلیے
اردو اخبار جنگ کے مطابق سندھ پولیس نے دارالحکومت کراچی سے رواں سال جنوری سے 12 اکتوبر تک 2223 افغان باشندے گرفتار کیے جن میں سے 1612 افغان باشندوں کو ملک بدر کیا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ابھی مزید 100 سے زائد افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کی کارروائی جاری ہے، ملیر جیل سے فارن ایکٹ مقدمات میں گرفتار 61 افغانیوں کو جلد ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق ملیر جیل میں اس وقت فارن ایکٹ کے تحت 700 افغان باشندے انڈر ٹرائل ہیں، رواں سال غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت 739 مقدمات درج کیے اور رواں ماہ اکتوبر میں اب تک غیر قانونی طور پر مقیم 372 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ صرف ستمبر میں غیر قانونی طور پر مقیم 817 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا، شہر کے ایسٹ زون سے 549، ویسٹ زون سے 528، ساؤتھ زون سے 783 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔
کومبنگ آپریشن کرکےغیر قانونی افغانیوں کو واپس بھیجا جائے، نگران وزیر اعلیٰ سندھ