سندھ حکومت کا کارنامہ، ایک سال میں 1877 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار کرلیے

سندھ حکومت نے تصدیق کی ہے کہ پولیس کی کارروائیوں میں اب تک صوبے بھر سے 1700 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار کیے جا چکے ہیں دوسری جانب سندھ پولیس کے ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ رواں برس اب تک صوبے بھر سے صرف اور صرف 1877 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار کیے گئے۔

انگریزی اخبار ڈان کے مطابق سندھ کے نگران وزیر داخلہ برگیڈیئر (ر) حارث نواز نے دارالحکومت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اب تک غیرقانونی طور پر مقیم ایک ہزار 700 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر قانونی افغان مہاجرین کو سندھ بدر کرو، عوام احتجاج پذیر

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں موجود تمام غیرقانونی افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا، انہیں بلوچستان میں چمن بارڈر کے ذریعے بسوں کے ذریعے وطن واپس روانہ کیا جائے گا جبکہ رجسٹرڈ افغان شہریوں کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔

دوسری جانب اردو اخبار ’جنگ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سندھ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق رواں سال صوبے بھر سے مجموعی طور پر 1877 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار ہوئے، جن میں سے 1547 کو ملک بدر کردیا گیا۔

سندھ سے افغان مہاجرین کا انخلا شروع

سندھ پولیس کے مطابق سال 2023 میں اب تک غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف فارنر ایکٹ کے تحت 552 مقدمات درج کر کے 1877افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ گزشتہ ماہ ستمبر میں غیر قانونی طور پر مقیم 1017 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق دارالحکومت کراچی کے ایسٹ زون سے 529،ویسٹ زون سےں 518،ساؤتھ زون سے 779،حیدرآباد رینج سے 10،میر پور خاص رینج سےں 20،سکھر رینج سے 6 اور لاڑکانہ رینج سے 13افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔

کراچی میں 4 لاکھ غیر قانونی افغانی مقیم، صرف 1550 ڈی پورٹ ہوئے، اے آئی جی خادم رند

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت پاکستان کی نگران حکومت نے تین اکتوبر کو ملک میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں یکم نومبر تک کا الٹیمیٹم دیا تھا، اس کےبعد ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

حکومت پاکستان کی طرح سندھ حکومت نے بھی افغانیوں کو یکم نومبر تک واپس اپنے ملک جانے کا حکم دیا تھا، ساتھ ہی سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف آپریشن بھی شروع کردیا۔

سندھ سمیت پاکستان سے افغانیوں کو زبردستی نہ نکالا جائے، اقوام متحدہ

حکومت پاکستان کے مطابق ملک بھر میں 17 لاکھ غیر قانونی افغان باشندے موجود ہیں جب کہ گزشتہ ہفتے ہی کراچی پولیس کے چیف خادم حسین رند نے کہا تھا کہ صرف سندھ کے دارالحکومت میں ہی 4 لاکھ غیر قانونی افغان باشندے مقیم ہیں لیکن دوسری جانب سندھ کے سیاست دان دعویٰ کرتے ہیں کہ صوبے میں غیر قانونی افغانیوں کی تعداد حکومتی اندازوں سے کہیں زیادہ اور 30 لاکھ تک ہے۔