کومبنگ آپریشن کرکےغیر قانونی افغانیوں کو واپس بھیجا جائے، نگران وزیر اعلیٰ سندھ
نگران وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات کیں ہیں کہ صوبے میں مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین سمیت تمام غیر ملکیوں کے خلاف ڈیٹا کی بنیاد پر کومبنگ آپریشن کرکے غیرقانونی مہاجرین کے کیسز نمٹائے جائیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی صدارت صوبے میں امن و امان اور غیر قانونی افغان مہاجرین کی صوبہ بدری سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بریفنگ دی۔
افغان شناختی کارڈ رکھنے والے افغانیوں کو رہنے دیا،حکومت پاکستان کی صوبوں کو ہدایت
اجلاس میں نگران صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن سمیت دیگر نے شرکت کی اور سیکریٹری داخلہ اقبال میمن نے اجلاس کو خصوصی اپیکس کمیٹی اجلاس کے فیصلوں سے متعلق بریفنگ دی۔
انہوں نے اجلاس کو آگاہی دی کہ پولیس کی اسپشل برانچ غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے کام کر رہی ہے، ان کی رہائش اور کاروباری مراکز کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
سندھ حکومت کا کارنامہ، ایک سال میں 1877 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار کرلیے
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ افغان باشندوں کی واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروریات کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔
آئی جی سندھ پولیس کی جانب سے اجلاس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، انہوں نے سندھ میں افغانیوں کے جرائم میں ملوث ہونے کی رپورٹ بھی پیش کی۔
نگران وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر قانونی افغان مہاجرین کے لیے کومبنگ آپریشن کے اقدامات کریں۔
انہوں نے حکم دیا کہ مردم شماری کمشنر سے 2023 کے غیر ملکیوں کی مردم شماری کا ریکارڈ لیا جائے اور پراسیکیوٹر جنرل غیر قانونی مہاجرین کے کیسز نمٹائیں۔