جاپان کی سندھ کے سیلاب سے تباہ اسکولوں کی تعمیر کے لیے 53 کروڑ ڈالر کی امداد
جاپان سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی تعمیر نو کیلیے پاکستان کو 53 لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی تعمیر نو کیلیے پاکستان اور جاپان کے درمیان 53 لاکھ ڈالر گرانٹ کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔
گرانٹ صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کیلیے خرچ ہوگی، گرانٹ سے سندھ میں بنیادی تعلیمی ڈھانچے کی بحالی میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
گرانٹ کی رقم 6 اضلاع میں مکمل طور پر تباہ شدہ اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر نو پر خرچ کی جائے گی، معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن اور جاپانی سفیر نے دستخط کیے۔