پہلی بار سندھ میں 26 گھنٹے کی عمر کے بچے کے دل کی کامیاب سرجری

VideoCapture_20231022-230242

سندھ کے ماہرین صحت نے اہم کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے پہلی بار 26 گھنٹے کی عمر کے بچے کے دل کا کامیاب آپریشن سر انجام دیا ہے۔

سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (ایس آئی سی ایچ)ضلع کورنگی کے کارڈیالوجسٹس نے پہلی مرتبہ ایک روز کے نومولود بچے کے دل کی کامیاب سرجری کی۔

ڈاکٹرز نے 26 گھنٹے کی عمر کے بچے کے دل کی الٹی شریانوں کی درست سرجری کی جو اپنی نوعیت کا منفرد آپریشن تھا۔

نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کی کامیاب سرجری کرنے پر ڈاکٹر ارجمند اور ان کی ٹیم کو شاباشی دی اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کہنا تھا کہ سندھ کے شعبہ صحت میں ترقی کے لیے ڈاکٹر ارجمند اور ان کی ٹیم جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔

کم سن بچے کا کامیاب آپریشن کرنے پر عوام کی جانب سے بھی ڈاکٹرز کو سراہا جا رہا ہے۔