جے یو آئی کا خیرپور سے کراچی کی جانب سندھ امن مارچ شروع

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سندھ نے صوبے میں بے امنی اور لاقانونیت سمیت اسرائیلی جارحیت کے خلاف خیرپور سے امن مارچ کا آغاز کردیا۔

مارچ صوبے کے تمام اضلاع سے ہوتا ہوا، 2 نومبر کو کراچی پہنچے گا، جہاں شرکاء سے مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔

جے یو آئی کاخیرپور سے کراچی تک سندھ امن مارچ کرنے کا اعلان

خیرپور سے شروع ہونے والے امن مارچ کے شرکا کے سکھر پہنچنے پر پریس کلب پر جلسہ منعقد کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے راشد محمود سومرو نے کہا کہ کچے میں آج بھی ڈاکو راج ہے، پیپلز پارٹی کی 15 سال کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

جے یو آئی سندھ کے رہنما نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں آج بھی ڈاکو راج ہے، بچے ڈاکوؤں کے پاس مغوی ہیں۔ نگران حکومت نے کچے میں گرینڈ آپریشن کا اعلان کیا ہے،دیہی اور شہری سندھ کے گھمبیر مسائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں لوگوں کو ڈرا کر ووٹ لیا جاتا تھا اب جے یو آئی یہ نہیں کرنے دے گی۔