شرمناک: روہڑی کے قریب کندھرا میں ملزم نے بیوی کو قتل کرکے گھر میں غسل کے بغیر دفن کردیا

images

شمالی سندھ کے ضلع سکھر کی تحصیل روہڑی کے نواحی قصبے کندھرا میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد کفن کے بغیر ہی گھر میں دفن کردیا۔

انسانیت سوز واقعے کا علم اس وقت ہوا جب مقتول خاتون کے والد ان سے ملنے ان کے گھر گئے اور انہیں گھر میں موجود نہ پاکر انہیں تلاش کرنے لگے تو انہیں مدفون بیٹی کا زمین سے باہر نکلا ہاتھ نظر آیا جس پر انہوں نے پولیس بلالی۔

لواحقین کی اطلاع پر پولیس نےبپہنچ کر لاش نکال کر اسے پوسٹ مارٹم کے لیے روہڑی منتقل کیا۔

مقتولہ کے والد بے میڈیا کو بتایا کہ گھریلو ناراضگی پر بیٹی فردوس شیخ کو شوہر نے گولیاں مار کر قتل کیا۔

والد میرحسن شیخ نے بتایا کہ وہ بیٹی سے ملنے گئے لیکن وہ موجود نہیں تھی۔

ان کے مطابق مدفون بیٹی کا ہاتھ مٹی سے باہر دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کا شوہر ملزم منور بابو بہائیوں سمیت فرار ہے لیکن جلد اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب سندھ حکومت کے محکمہ ہیومن رائٹس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔