بیوی کو اینٹیں ماریں، گلہ دبایا پھر بغیر غسل دفن کردیا، کندھرا میں خاتون کو قتل کرنے والے کا اعتراف

VideoCapture_20231026-124839

شمالی سندھ کے ضلع سکھر کی تحصیل روہڑی کے نواحی قصبے کندھرا میں بیوی کو قتل کرنے کے بعد کفن کے بغیر ہی گھر میں دفن کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا جنہوں نے بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

ملزم منور بابو کی جانب سے بیوی فردوس شیخ کو بہیمانہ انداز میں قتل کرنے کا واقعہ ایک روز قبل سامنے آیا تھا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی جب کہ ان کے خلاف مقدمہ بھی دائر کردیا گیآ۔

ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں بیوی کو غیرت کے نام پر بہیمانہ انداز میں قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا۔

پولیس کی جانب سے جاری ملزم کی ویڈیو میں اسے بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزم کے مطابق انہوں نے اینٹیں مار مار کر اور پھر گلہ دبہ کر بیوی کو قتل کیا اور بعد ازاں بغیر غسل و کفن جے گھر کے صحن میں ہی دگن کردیا۔