سندھ میں کم سے کم ماہانہ 32 ہزار اجرت کا نوٹی فکیشن جاری

نگران حکومت سندھ نے کابینہ سے منظوری کے بعد مزدور اور ورکرز کی کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پیپلز پارٹی کیبسابق حکومت نے صوبے میں مزدور کی کم سے کم اجرت 32 ہزار کا اعلان کیا تھا لیکن اس کی منظوری نہیں دی تھی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ورکرز کی کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے ماہانہ کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا۔

صوبے میں تمام صنعتوں کے ہنرمند اور غیر ہنر مند ورکرز پر بھی کم سے کم مقررہ اجرت کا اطلاق ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خواتین ورکرز بھی کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے حاصل کریں گی۔