ضلع سجاول سے بھی گیس کے مزید ذخائر دریافت

سندھ کے مختلف علاقوں سے تیل و گیس کے نئے ذخائر ملنے کا سلسلہ جاری ہے، اب ضلع سجاول سے بھی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

ترجمان پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق ضلع سجاول میں جھم ایسٹ ون کے مقام پر شاہ بندر سے گیس کے ذخائر ملے ہیں۔

جھم ایسٹ ون کے مقام پر 2 ہزار 545 میٹر کی گہرائی تک کھدائی کرنے پر ہائیڈرو کاربن کی نشاندہی ہوئی۔

سندھ کے ضلع گھوٹکی سے گیس کے مزید ذخائر دریافت

پی پی ایل کے مطابق ٹیسٹنگ سے 13۔69 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ اور 236 بیرل یومیہ کے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر کی نشاندہی ہوئی، کنویں کی مزید جانچ پڑتال کی جارہی ہے جس کے لیے ماہرین کے زیر نگرانی ڈرلنگ کا عمل جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق دریافت سے ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، موجودہ توانائی کے بحران میں آئل اینڈ گیس سیکٹر کے فرق کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

یاد رہے کہ شاہ بندر کے کنویں کی کھدائی کیلئے پی پی ایل کا مری پیٹرولیم، سندھ انرجی ہولڈنگ اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کے جوائنٹ وینچر سے جاری ہے

ٹنڈو الہیار، سانگھڑ اور حیدر آباد میں تیل و گیس کے اضافی ذخائر دریافت