احمد شاہ کو تین اطلاعات، سوشل پروٹیکشن اور اقلیتی امور کے قلمدان سونپ دیے گئے

نگران صوبائی وزیر احمد شاہ کو 3 محکموں کے قلمدان سونپ دیے گئے، انہیں محکمہ اطلاعات، اقلیتی امور اور سوشل پروٹیکشن کا وزیر مقرر کردیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول بابر کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

احمد شاہ کو محکمہ اطلاعات، اقلیتی امور اور سوشل پروٹیکشن کا قلمدان دے دیا گیا۔

اس سے قبل احمد شاہ کو صوبائی وزیر تعینات کیا گیا تھا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کی موجودگی میں احمد شاہ سے حلف لیا تھا۔

حلف کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی تھی، جس میں صوبائی وزراء، ادیب، فنکاروں اور صحافیوں نے شرکت کی جبکہ میزبانی کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر فخر عالم نےانجام دیے تھے۔