سندھ سے تاحال صرف 1126 افغانیوں کو نکالے جانے کا انکشاف

IMG-20231115-WA0000

ریاست پاکستان اور وفاقی حکومت کی جانب سے غیر قانونی افغانیوں کو نکالنے کی شروع کی گئی مہم سے لے کر اب تک سندھ بھر سے صرف 1126 افغانیوں کو نکالا جا سکا جبکہ ان کے انخلا کے لیے جاری کیے 4 ارب روپے کے فنڈز کا بھی آڈٹ نہ ہونے کے انکشاف سامنے آیا یے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے چار ڈویژنز سےایک بھی غیرقانونی تارکین وطن نہیں نکالا جاسکا، سندھ میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن عملی طور پر بند ہے۔

ٹی وی چینل آج کے مطابق سندھ سے یکم نومبر 2023 سے لے کر اب تک صرف 1126 افغانیوں کو نکالا جا سکا۔

رہورٹ کے مطابق کراچی سے صرف ایک ہزار 115 اور حیدرآباد ڈویژن سے فقط 11 غیرقانونی افغانوں کو نکالا جا سکا۔

جبکہ خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان سے 4 لاکھ 55 ہزار غیرقانونی تارکین وطن نکالے جاچکے ہیں۔

دوسری جانب سندھ بھر سے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو نکالنے کے لیے جاری کیے گئے چار ارب روپے تفصیلات ہی موجود نہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی سی کیماڑی، ڈی سی جیکب آباد اور وہاں سے بلوچستان روانگی کے لیے دی گئی رقم کہاں خرچ ہوئی اس کو کوئی اتا پتا ہی نہیں۔

نگراں حکومت نے غیرقانونی غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے 4 ارب روپے مانگے، جس پر محکمہ خزانہ سندھ نے 4 ارب روپے جاری کر دیے تھے۔

تاہم، وزیر داخلہ کے سندھ سے غیرقانونی تارکین وطن کو نکالنے کے دعوے غلط ثابت ہوئے۔