سندھ حکومت کا خواتین ویکسی نیٹرز کو الیکٹرک بائیک دینے کا اعلان

سندھ حکومت نے ملک کی دوسری صوبائی حکومتوں سے بازی لے جاتے ہوئے صوبے بھر کی خواتین ویکسی نیٹرز کو الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کردیا۔
محکمہ صحت و بہبود آبادی کی جانب سے پہلے مرحلے میں صوبے کی 55 خواتین ویکسی نیٹرز کو الیکٹرک بائیکس دینے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
خواتین ویکسی نیٹرز کو مخصوص یونیفارم بھی فراہم کیا جائے گا جب کہ انہیں بائیک چلانے کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔
خواتین ویکسی نیٹرز کو بائیک چلانے کی تربیت بھی خواتین ٹرینرز دیں گی اور حکومت آئندہ ایک ہفتے کے اندر بائیکس کو تقسیم کردے گی۔
پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد حکومت دوسرے مرحلے میں مزید خواتین کو بھی الیکٹرک بائیکس دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
پہلے مرحلے میں زیادہ تر دارالحکومت کراچی کی ویکسی نیٹرز کو منتخب کیا گیا ہے۔