ہم سندھ میں رہنے والے سندھی 2023 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ سنا جانے والا گانا

گلوکار ممتاز مولائی کی جانب سے اپریل 2023 میں ریلیز کیا گانا ہم سندھ میں رہنے والے سندھی پاکستان میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گانا بن گیا۔

سندھی انداز میں گائے گئے اردو گانے میں سندھ اور سندھیوں کی مہمان نوازی، محبت اور ثقافت کا ذکر کیا گیا ہے۔

مذکورہ گانا ممتاز مولائی کا پہلا اردو گانا تھا جو ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا تھا۔

ہم سندھ میں رہنے والے سندھی گانا ریلیز کے بعد ٹک ٹاک اور یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پر کئی ہفتوں تک ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا تھا۔

اور اب یوٹیوب کی جانب سے جاری کردہ 2023 کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز کی فہرست کے مطابق ہم سندھ میں رہنے والے سندھی گانے کو میوزک کی کیٹیگری میں سب سے زیادہ دیکھا گیا۔

اس گانے کو یوٹیوب پر 8 ماہ کے اندر 3 کروڑ 83 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا اور یہ سال 2023 کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گانا قرار پایا