سندھ پریمیئر لیگ کے میچز میں کراچی غازیز اور سکھر پیٹریاٹس کو شکست

IMG-20240126-WA0002

سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کے میچز میں حیدرآباد بہادرز نے کراچی غازیز جب کہ لاڑکانہ چیلنجرز نے سکھر پیٹریاٹس کو شکست دے دی۔

ایونٹ کا پہلا میچ حیدرآباد بہادرز نے جیتا، کراچی غازیز کو 31 رنز سے شکست ہوئی، حیدرآباد بہادرز کے سلمان علی آغا مین آف دی میچ قرار پائے۔

دوسرے میج میں لاڑکانہ چیلنجرز نے سکھر پیٹریاٹس کو باآسانی 10 وکٹ سے ہرا دیا۔

لاڑکانہ چیلنجرز کے شاہنواز داہانی نے صرف 33 رنز دیکر 4 کھلاڑیون کو آؤٹ کیا۔