سندھ سمیت پاکستان بھر میں پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری
سندھ سمیت پاکستان بھر میں بارہویں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے مکمل ہوگیا، جس کے بعد ووٹوں کی گنی جاری ہے۔
سندھ بھر میں قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی اسمبلی کی 130 نشستوں کے لیے 2 کروڑ 69 لاکھ 94 ہزار 769 ووٹرز نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کا انتخاب کیا جو کہ آئندہ پانچ سال تک صوبے پر حکمرانی کریں گے۔
سندھ بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کےلیے مجموعی طور پر 4 ہزار 110 امیدوار ایک دوسرے کے مد مقابل انتخابی میدان میں اترے ہیں۔
صوبے بھر میں 19 ہزار 08 پولنگ اسٹیشنز بنائی گئی تھیں، جس میں سے 6 ہزار 524 حساس یا انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز تھے اور ایسے پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اور پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی
ووٹنگ کے عمل کے پر امن طریقے سے مکمل ہونے کے بعد اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی غیر حتمی نتائج کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔