تاریخ رقم: آصفہ بھٹو زرداری بیٹی ہوکر پہلی خاتون اول بن گئیں

سندھ سے منتخب ہونے والے صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کو خاتون اول بنانے کا اعلان کردیا۔

آصفہ بھٹو زرداری کو خاتون اول کا پروٹوکول دیا جائے گا۔

آصفہ بھٹو زرداری پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں، عام طور خاتون اول کا درجہ اہلیہ کو جاتا ہے۔

عام انتخابات 2024 کے لیے آصفہ بھٹو نے پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے ملک گیر انتخابی مہم چلائی اور اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور ساتھ دیا۔

آصفہ بھٹو زرداری پاکستان کی بڑی اورجمہوری جماعت پیپلز پارٹی کے سیاسی گھرانے کا حصہ ہیں وہ 3فروری 1993کو پیدا ہوئیں۔

وہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔آصفہ بھٹو ،بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کی چھوٹی بہن ہیں۔

وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذو الفقار علی بھٹو اور ایرانی نژاد نصرت بھٹو کی نواسی اور شاہنواز بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کی بھانجی ہیں۔

وہ اپنے والد کے سب سے قریب رہیں ، آصف علی زرداری کے جیل کے دنوں میں اور عدالتوں میں پیشی کے وقت بھی آصف علی زرداری کی گود میں ہمیشہ وہی نظر آتی تھیں۔

نومنتخب صدر آصف علی زرداری نے اپنی دوسری مدت کے لیے ملک کے چودہویں صدر کی حیثیت سے 10 مارچ حلف اٹھا یا تھا۔

آصف زرداری نے 9 مارچ کو الیکٹورل کالج کے ایک ہزار 185 ووٹوں میں سے 411 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔