شکار پور کے قریب روڈ حادثے میں جماعت اسلامی سندھ کے رہنما عبد الحفیظ بجارانی جاں بحق
شکارپور اور کندھ کوٹ کے درمیان ہائی وے پر خطرناک روڈ حادثے میں جماعت اسلامی سندھ کے سینیئر رہنما عبد الحفیظ بجارانی جاں بحق ہوگئے۔
عبد الحفیظ بجارانی شکارپور کی تحصیل خان پور کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے۔
خان پور کے قریب انڈس ہائی وے پر 2کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبد الحفیظ بجارانی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بتایاکہ حادثے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
عبد الحفیظ بجارانی نے اسلامی جمعیت طلبہ سے سیاست کا اغاز 1989 سے کیا، وہ اس میں 1985 تک رہے، اس کے بعد انہوں نے جماعت اسلامی سے سیاست جاری رکھی۔
اس کے بعد 2024 تک جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے متحرک رہے۔