سندھ حکومت کا ہاریوں کے لیے کسان کارڈ شروع کرنے کا اعلان

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کسان کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ذراعت میں سائنسی اصلاحات کا اعلان بھی کردیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں صوبے بھر میں کسان کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کسان کارڈ صرف ہاریوں کو جاری ہوگا۔ یہ ان کسانوں کو بھی دیا جائے گا جن کی 12 ایکٹر زمین ہے اور وہ خود کاشت کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 6 ماہ میں کسان کارڈ پورے سندھ میں جاری کیا جائے گا۔ گندم کی خریداری میں کسان کارڈ رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔ کسی قدرتی آفت میں کسان کارڈ کے ذریعے ہاریوں کی مدد کی جائے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گندم کی خریداری میں کسان کارڈ والوں کو ترجیح دی جائے گی، قدرتی آفت کی صورت میں کسان کارڈ کے ذریعے ہاریوں کی مدد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کی سائنسی بنیادوں پر ترقی کے لیے اقدامات کریں گے، اگلے بجٹ میں چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر ہر ضلع کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے ہدایت کی ہے کہ کسان کارڈ شروع کیا جائے، زراعت کی سائنٹیفک بنیادوں پر ترقی کے لیے اقدامات کریں گے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو کسان کارڈ شروع کرنے کے لیے پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی۔