محکمہ جنگلی حیات سندھ صرف کراچی کے 5 فیصد علاقوں کی چڑیا گنتی کر سکا
محکمہ جنگلی حیات سندھ نے صوبائی دارلحکومت کراچی میں ہونے والی چڑیا شماری کے نتائج کا اعلان کردیا۔
کراچی اور اس کے مضافات میں 5 فیصد علاقے پر عام گھریلو چڑیا کی تعداد 9035 رہی۔
محکمہ جنگلی حیات سندھ کے مطابق 20 مارچ کو چڑیا کے عالمی دن کی مناسبت سے 17 مارچ کو چڑیا شماری کا آغاز کیا گیا تھا۔ چڑیا شماری کی سرگرمی شہر کے 3 ہزار 780 مربع کلو میٹر کے 5 فیصد علاقے پر رہی۔
محکمہ جنگلی حیات سندھ کا صوبے میں چڑیا شماری کا آغاز
چڑیا ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔یہ ماحول اور کسان دوست پرندہ ہے اور فصلوں و پودوں کے لیے نقصان دہ کیڑوں کے پھیلاؤ کو قابو میں رکھتی ہیں#WorldSparrowDay #SindhMatters https://t.co/KNG90ZZWFi— Sindh Matters – سندھ میٹرز (@SindhMatters) March 18, 2024
محکمہ جنگلی حیات سندھ کے مطابق چڑیا شماری کے لیے وائلڈ لائف فوٹوگرافر اور عام شہریوں کو دعوت دی گئی تھی۔
چڑیا شماری 60 فیصد باغات والے علاقے اور 40 فیصد عمارتوں والے علاقے میں کی گئی، جس کے مطابق کراچی اور اس کے مضافات میں 5 فیصد علاقے پر عام گھریلو چڑیا کی تعداد 9035 رہی۔